بھٹکل25/اپریل (ایس او نیوز) تعلقہ کے مرڈیشور نیشنل ہائی وے پر ایک تیز رفتار ٹینکر کی زد میں آکر ایک اسکوٹر سوار کی موقع پر ہی موت واقع ہوگئی جس کی شناخت اشوک رگھویرگوڈیگار (44) کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ حادثہ بدھ کی صبح پیش آیا۔
بتایا گیا ہے کہ ٹینکر مینگلور سے ہبلی کی طرف جارہی تھی جبکہ اسکوٹر مخالف سمت سے آرہی تھی۔ اشوک کا مرڈیشور کا ہی رہنے والا تھا۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی مرڈیشور پولس کا عملہ موقع پر پہنچا اور لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے روانہ کردیا۔
مرڈیشور پولس تھانہ میں معاملہ درج کیا گیا ہے اور پولس نے ٹینکر ڈرائیور کو گرفتار کرلیا ہے، چھان بین جاری ہے۔